سیاسی گہما گہمی کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ میں ہاکی کھیلتے دیکھا، صدر مملکت

جمعرات 26 مئی 2022 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں سیاسی گہما گہمی کے بعد میں نے پاکستان کو ایشیا کپ میں ہاکی کھیلتے دیکھا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگرچہ پاکستان جاپان سے 2-3 سے میچ ہارا مگر اس نے ایک بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان کے دو گول مسترد بھی ہوئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی اور پاکستان دونوں بہترین ترقی کے موڈ میں ہیں۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 23:59:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :