ڈینیئل مدویدوف اور سٹیفانوس کی فتوحات برقرار،فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعہ 27 مئی 2022 09:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) روس کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور میگا ایونٹ کے سیکنڈسیڈڈ ڈینیئل مدویدوف اور یونان کے ٹینس سٹار سٹیفانوس اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میں روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سربین کھلاڑی لاسو ڈیری کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایک اور میچ میں یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد دوسری رکاوٹ عبور کر لی ، سٹیفانوس نے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی زیڈینک کولار کو 3-6، 6-7(8-10)، 7-6(7-3)اور6-7(7-9) سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

دوسرے رائونڈ کے دیگرے میچوں میں روسی آندرے روبلوف نے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈلبونس ،ناروے کے کیسپر رڈ نے فن لینڈ کے ایمل روسوووری کو ،پائولش ہربرٹ ہرکاز نے اطالوی مارکو سیچیناٹو کو ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 09:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :