پشاور اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ (آج )سے شروع ہوگی

جمعہ 27 مئی 2022 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں پہلی پشاور اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پشاور، نوشہرہ ، چا رسدہ، مردان،خیبر،مہمنداور صوابی ڈسٹرکٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین کے پی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن الیاس آفریدی کے مطابق یہ چمپئن شپ کیڈٹ ،جونیر اور سینئر کیٹیگریز کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور یہ چمپئن شپ 28مئی سے 29مئی تک حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں الیاس آفریدی چیئرمین خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پشاور میں بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو اجاگر کرنا چاہئے اور انکو حکومتی سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ آخر میں انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور اس چیمپئن شپ میں 300 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 15:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :