30مئی سے شیڈول آل پاکستان ویٹرنز میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی

جمعہ 27 مئی 2022 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن نے 30مئی سے شیڈول آل پاکستان ویٹرنز میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا،ٹورنامنٹ 4جون تک اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کی میزابانی میں ہونا تھا،ایسو سی ایشن اعلامیہ کے مطابق ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ وفاقی دار الحکومت میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش کیا گیا ہے،ایونٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا،فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن نے ایونٹ کیلئے بھرپور انتظامات کیے تھے،ایونٹ کے التواء کا فیصلہ انتہائی ناگزیر حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے،ٹورنامنٹ کو مناسب تاریخوں میں ری شیڈول کیا جائے گا،حکام کے مطابق ایونٹ کے برقوت اور بھرپور انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیںالتواء کا فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہدایات پر کیا گیا ہے،حکام کے مطابق ایونٹ کے التواء کے فیصلے پر ایسو سی ایشن رنجیدہ ہے،ایسو سی ایشن نے ایونٹ کے انعقاد میں تعاون پر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/05/2022 - 15:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :