مشہور امریکی بیس بال سٹیڈیم آکلینڈ کولیزیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی ملنے کا امکان

سٹیڈیم میں 53,000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، پاک ،بھارت مقابلہ کروانے پر بھی غور، میگا ایونٹ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کریںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 مئی 2022 16:01

مشہور امریکی بیس بال سٹیڈیم آکلینڈ کولیزیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی ملنے کا امکان
کیلی فورنیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 مئی 2022ء ) میجر لیگ بیس بال (ایم ایل بی) ٹیم آکلینڈ ایتھلیٹکس کا ہوم گرائونڈ کرکٹ سٹیڈیم میں تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے کیونکہ امریکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب امریکہ آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ آکلینڈ کولیزیم میں تقریباً 53,000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اسے اپنے مقام کی وجہ سے کرکٹ میچوں کی میزبانی کے لیے ایک مثالی مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

یہ سٹیڈیم شمالی کیلیفورنیا میں واقع ہے، جو کہ نچلی سطح پر کرکٹ کا گھر ہے اور اس علاقے میں کرکٹ کھیلنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیس بال سٹیڈیم کو ڈراپ ان پچ لگا کر کرکٹ گراؤنڈ میں تبدیل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس وقت منتظمین کو چند رکاوٹوں کا سامنا ہے جن میں سٹیڈیم کا چھوٹا سائز بھی شامل ہے۔ سٹیڈیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کردہ کم از کم باؤنڈری سائز کے معیار پر پورا اترنا ہوگا، جو 55 میٹر ہے۔

ایک اور بڑا مسئلہ جس کا منتظمین کو سامنا ہے وہ ایونٹ کا شیڈول اور سٹیڈیم کی دستیابی ہے۔ توقع ہے کہ ٹورنامنٹ کو شیڈولنگ تنازعات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ یہ ایم ایل بی سیزن کے ساتھ موافق ہوگا۔ منتظمین کو ایم ایل بی کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا اور سٹیڈیم کو کرکٹ سٹیڈیم میں تبدیل کرنے کے لیے مطلوبہ منظوری حاصل کرنی ہوگی۔ مسائل کے باوجود آکلینڈ کولیزیم کو میگا ایونٹ میں بلاک بسٹر میچ منعقد کرنے کے لیے ایک مثالی مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ افواہوں کے مطابق آئی سی سی بھرے ہجوم کے سامنے مقام پر پاکستان بمقابلہ ہندوستان کی میزبانی کرنے کی امید کر رہا ہے۔ مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 16:01:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :