پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

جمعہ 27 مئی 2022 23:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں پہلی پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پشاور، نوشہرہ ، چا رسدہ، مردان،خیبر،مہمنداور صوابی ڈسٹرکٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں‘چیئرمین کے پی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن الیاس آفریدی کے مطابق یہ چیمپئن شپ کیڈٹ ،جونیر اور سینئر کیٹیگریز کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور یہ چیمپئن شپ 28مئی سے 29مئی تک حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں الیاس آفریدی چیئرمین خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پشاور میں بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو اجاگر کرنا چاہئے اور انکو حکومتی سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ آخر میں انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور اس چیمپئن شپ میں 300 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 23:44:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :