ہاکی ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ کل شروع ہو گا

جمعہ 27 مئی 2022 19:36

ہاکی ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ  کل  شروع ہو گا
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ہاکی ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ کل (ہفتہ سے) شروع ہو گا، پہلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے، 11 ویں ہاکی ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں، ہفتہ کے روز سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، اس مرحلے میں ہر ٹیم تین میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 19:36:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :