ہاکی ایشیا کپ، پاکستان اور اومان کے درمیان پانچویں پوزیشن کیلئے سیمی فائنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

جمعہ 27 مئی 2022 20:13

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اور اومان کے مابین پانچویں پوزیشن کیلئے سیمی فائنل میچ کل (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ کے سپر فور مرحلے میں جگہ نہ بنا سکی، ابتدائی مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے پوائنٹس برابر تھے تاہم بھارتی ٹیم بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی، پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا پہلا پول میچ 1-1 سے برابر رہا، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے انڈونیشیا کے خلاف 0-13 کامیابی حاصل کی مگر تیسرے میچ میں اسے جاپان کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح پاکستان ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ آئندہ سال بھارت میں شیڈول عالمی کپ سے بھی باہر ہو گیا ہے، پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے لئے کل بروز ہفتہ کو اومان کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور جیت کی صورت میں اسے پانچویں پوزیشن کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش یا انڈونیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

وقت اشاعت : 27/05/2022 - 20:13:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :