ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب سے چیئرمین اخوت ڈاکٹرامجد ثاقب کی ملاقات، سپورٹس کی ترقی کیلئے مل کرکام کرنے کا اعادہ

جمعہ 27 مئی 2022 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں چیئرمین اخوت ڈاکٹرامجد ثاقب نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ای او لاہور قلندر زعاطف رانا اورسابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا کہ ڈاکٹرامجد ثاقب ملکی ترقی کیلئے بھرپورکام کررہے ہیں، غربت کے خاتمے اور پھر ایجوکیشن کیلئے بھی ان کے اقدامات قابل تحسین ہیں، سپورٹس کی ترقی میں ڈاکٹرامجد ثاقب ہمارے ساتھ ہیں،پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں۔

چیئرمین اخوت ڈاکٹرامجد ثاقب نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب کے ساتھ مل کر سپورٹس کے فروغ کیلئے تیارہوں،سپورٹس بورڈ پنجاب میں آکر خوشی ہوئی ہے،سپورٹس ہماری زندگی میں میں نظم ونسق لاتی ہے۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین کام کررہے ہیں،پنجاب میں سپورٹس کے کئی منصوبے ڈی جی سپورٹس جاوید چوہان نے شروع کئے ہیں۔جاوید چوہان نے چیئرمین اخوت ڈاکٹرامجد ثاقب کو سووینئر بھی دیا۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 20:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :