سری لنکا نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

جمعہ 27 مئی 2022 20:20

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی، شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم بنگلہ دیش اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شکیب الحسن 58 ، لٹن داس 52 اور مشفق الرحیم 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی طرف سے اسیتھا فرنینڈو نے تباہ کن بائولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سری لنکا کو پہلی اننگز میں 141 رنز کی برتری حاصل تھی اس لئے اسے جیت کے لئے 29 رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، اوشاڈا فرنینڈو نے 21 رنز بنائے، اسیتھا فرنینڈو کو میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا جبکہ اینجلو میتھیوز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 20:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :