وزیراعلی حمزہ شہباز کا کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعہ 27 مئی 2022 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی حمزہ شہباز نے کوہ پیمائی کے فروغ کیلئے مرحوم علی رضا سد پارہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ علی رضا سد پارہ نے کوہ پیمائی میں نام کمایا۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے اپنے تعزیتی پیغام میں لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 23:55:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :