آل پاکستان سردار محمد زرین خان ٹورنامنٹ کا آغاز

جمعہ 27 مئی 2022 21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) آل پاکستان سردار محمد زرین خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ راولا کوٹ میں شروع ہوگیا ٹورنامنٹ میں آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ان میں پاکستان گرینز‘پاکستان وائٹ‘ پاکستان جونیئرز‘ واپڈا‘ پنجاب‘اے جے کے‘خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں گزشتہ روز ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار سمیت دیگر شخصیاست موجود تھیں‘ٹورنامنٹ انتیس مئی تک جاری رہے گا‘گزشتہ روز ہونیوالے میچوں میں پاک گرینز نے پاک جونیئرز کو ایک کے مقابلے میں تین‘پنجاب اور پاک وائٹ کے درمیان میچ میں پاک وائٹ نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے پوائنٹس حاصل کئے جبکہ واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم کے خلاف تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔

وقت اشاعت : 27/05/2022 - 21:21:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :