فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن کا 30مئی سے شیڈول ٹورنامنٹ ملتوی

جمعہ 27 مئی 2022 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن نے 30مئی سے شیڈول آل پاکستان ویٹرنز میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا۔ٹورنامنٹ 4جون تک اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کی میزبانی میں ہونا تھا۔

(جاری ہے)

فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن ایسو سی ایشن کے مطابق ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ ناگزیر وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے،ایونٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن نے ایونٹ کیلئے بھرپور انتظامات کئے تھے،ایونٹ کے التواء کا فیصلہ انتہائی ناگزیر حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے،ٹورنامنٹ کو مناسب تاریخوں میں ری شیڈول کیا جائے گا۔حکام کے مطابق ایونٹ کے برقوت اور بھرپور انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں، التواء کا فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 21:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :