لیلا اینی فرنینڈز،کوکو گف اور ایلیس مرٹینزفرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئیں

ہفتہ 28 مئی 2022 11:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی لیلا اینی فرنینڈز،امریکی ٹینس سٹار کوکو گف اور بیلجیم کی ایلیس مرٹینز فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میں پہنچ گئیں جبکہ جرمنی کی انجلیق کربر ،امریکی ٹینس کھلاری امندا انسیمووا،سوئس ٹینس کھلاڑی بلیندا بنکک اور بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا تیسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہو چکا ہے۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں کینیڈا کی لیلا اینی فرنینڈز نے حریف سوئس کھلاڑی بلیندا بنکک کو 5-7، 6-3 اور 5-7 سے ہرا کر ،امریکی ٹینس کھلاڑی کو کو گف نے استونیا کی کایا کنیپی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر اور بیلجیم کی ایلیس مرٹینز نے روسی حریف کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیوا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے مات دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 11:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :