وائٹالٹی ٹی20 بلاسٹ چیمپئن شپ ،محمد رضوان کی مسلسل دوسری نصف سنچری

ہفتہ 28 مئی 2022 15:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے انگلش ویٹالٹی بلاسٹ ٹی20 لیگ چیمپئن شپ میں شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے گلوسٹر شائر کے خلاف نصف سنچری سکور کی ۔ یہ قومی کرکٹ ٹیم کے 29سالہ بلےباز محمد رضوان ہ ان کی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم سسیکس کی طرف سے مسلسل دوسری نصف سنچری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلوسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد رضوان نے اس سے قبل ویٹالٹی بلاسٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں گلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔ویٹالٹی بلاسٹ میں ڈیبیو پر 81 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ رضوان سب سے بڑاسکور کرنے والے پاکستانی بھی بن گئے تھے۔اس سے قبل 2015 کے ایڈیشن میں عمر اکمل نے لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی20 ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 15:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :