ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے شروع ہوگا، ترجمان پی سی بی

ہفتہ 28 مئی 2022 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین3ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 16:00:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :