ایشیا ہاکی کپ، بھارت نے سپر فور مرحلے میں جاپان کو ہرا دیا

ہفتہ 28 مئی 2022 20:01

ایشیا ہاکی کپ، بھارت نے سپر فور مرحلے میں جاپان کو ہرا دیا
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) ایشیا ہاکی کپ کے سپر فور مرحلے میں دفاعی چیمپئن بھارت نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا، 11 ویں ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی، بھارت کی طرف سے منجیت نے 8 ویں اور پون راج بہار نے 35 ویں منٹ میں گول سکور کیا، جاپان کی طرف سے واحد گول 18 ویں منٹ میں تکوما نیوا نے کیا، اس قبل ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، ملائیشیا کی جانب سے عبدالرحیم نے چوتھے اور عشران ہمسانی نے 40 ویں جبکہ جنوبی کوریا کی طرف سے لی ینگ نے 12 اور جیونگ جن وو نے 21 ویں منٹ میں گول کیا۔

وقت اشاعت : 28/05/2022 - 20:01:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :