پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو وائٹ واش کردیا

ہفتہ 28 مئی 2022 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) پاکستانی ویمنز ٹیم نے سری لنکن خواتین کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر لیا۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 107 رنز بنائے، چماری اتاپاتو نے 37 اور پریرا نے 24 رنز کی باری کھیلی، دیگر ویمنز کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکیں۔ طوبیٰ خان، کائنات امتیاز اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے سکور آخری گیند پر حاصل کر لیا، منیبہ علی 25، ارم جاوید10، امیمہ سہیل 4، عالیہ ریاض 17، عائشہ نسیم 10، ندا ڈار 14 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوئیں، کپتان بسمعہ معروف نے 15 رنز کی فتح گر mاننگز کھیلی۔ اوشادی راناسنگے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 23:46:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :