وائٹیلٹی بلاسٹ، ڈربی شائر نے لیسسٹر شائر کو 70 رنز سے شکست دے دی، شان مسعود پلیئر آف دی میچ قرار

ہفتہ 28 مئی 2022 23:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) انگلش وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی20 لیگ کے میچ میں ڈربی شائر نے شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لیسسٹرشائر کو 70 رنز سے شکست دے دی، ڈربی شائر کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لیسسٹرشائر کی ٹیم 89 پر ڈھیر ہوگئی، شان مسعود کو 43 بالوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو گریس روڈ لیسسٹر میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی وائٹیلٹی بلاسٹ کے میچ میں ڈربی شائر کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

ڈربی شائر نے مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 43 بالوں پر 53 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ لس ڈوپلوئے 38 اور ہیڈن کیر 19 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ لیسسٹرشائر کے کالم پارکنسن، سکاٹ سٹیل، رومن والکر، نوین الحق اور بین مائیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈربی شائر کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لیسسٹر شائر کی ٹیم 16ویں اوور میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بین مائیک 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر ڈربی شائر کے بائولرز کے آگے نہ ٹھہر سکا۔ ڈربی شائر کے ہیڈن کیر اور ماٹی میک کرنن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈربی شائر کے کپتان شان مسعود کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد ڈربی شائر نارتھ گروپ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ لیسسٹر شائر آخری نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 23:57:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :