پاکستان اور سری لنکا ویمنز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا

اتوار 29 مئی 2022 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2022ء) پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون سے کراچی میں ہو گا، پاکستان ویمنز اس سے قبل تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ شکست دے چکی ہے، پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم جون کو سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 29/05/2022 - 12:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :