بلاسٹ ٹی 20 میں اسٹرلنگ کی دھواں دھار بیٹنگ، ایک اوور میں 34 رنز بنا ڈالے

اتوار 29 مئی 2022 14:35

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2022ء) آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف ایک اوور میں 34 رنز بنائے بلکہ 51 گیندوں پر برق رفتار 119 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔

(جاری ہے)

بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں برمنگھم بیئرز کی جانب سے نارتھمپٹن شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے پال اسٹرلنگ نے اننگز کے تیرہویں اوور میں جیمز سیلز کو نشانے پر رکھا اور انہیں ایک ہی اوور میں 5 چھکے اور ایک چوکا جڑا۔

پال اسٹرلنگ نے جیمز سیلز کے اوور کی پہلی 5 گیندوں پر 5 چھکے لگائے تاہم اوور کی آخری گیند ٹھیک طرح سے ان کے بلے پر نہ آ سکی اور وکٹ کیپر کے ساتھ سے ہوتی ہوئی 4 رنز کے لیے باؤنڈری سے باہر چلی گئی، اس طرح انہوں نے ایک اوور میں 34 رنز بنائے۔میچ میں برمنگھم بیئرز نے مجموعی طور پر 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور کیے جس میں سیم ہینز کے 32 گیندوں پر دھواں دھار 66 رنز بھی شامل تھے۔
وقت اشاعت : 29/05/2022 - 14:35:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :