انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ 2 جون سے شروع ہوگا

منگل 31 مئی 2022 11:29

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ 2 جون سے شروع ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 جون سے لارڈز، لندن میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 سے 6 جون تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم بین سٹوکس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو کین ولیمسن لیڈ کریں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 10 سے 14 جون تک نوٹنگھم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 31/05/2022 - 11:29:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :