مہیلا جے وردھنے نے وسیم اکرم کو مشکل ترین بولر قرار دیدیا

سابق پاکستانی فاسٹ بولر ہمیشہ بلے بازوں سے ایک قدم آگے ہوتے تھے: سابق سری لنکن کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 جون 2022 18:13

مہیلا جے وردھنے نے وسیم اکرم کو مشکل ترین بولر قرار دیدیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جون 2022ء ) سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو کیرئیر کا سب سے مشکل بولر قرار دیدیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈیجیٹل شو گفتگو کرتے ہوئے سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ پاکستانی پیسر وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر سمجھتا ہوں، وہ ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

سابق سری لنکن کپتان نے اعتراف کیا کہ میں نے اپنے کیریئر کا جب آغاز کیا تو وسیم اکرم شہرت کی بلندیوں پر تھے، ان کی باؤلنگ کا کسی بلےباز کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا۔ وسیم اکرم کا ایکشن بیٹرز کو کسی بھی وقت شکست دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ میں نے بین الاقوامی سطح پر 26 ہزار سے زائد رنز بنائے لیکن وسیم اکرم کیخلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا کیونکہ وہ دونوں طرف بال سوئنگ کرتے تھے اور یہی ان کی کوالٹی تھی۔                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 02/06/2022 - 18:13:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :