محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو ارسال

پاکستانی پیسر کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کرے گا ، اعلان آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جون 2022 12:02

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو ارسال
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2022ء )  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کرے گا اور یہ اعلان آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں دو ہفتے قبل ہوا تھا۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی لیب میں ہوا اور اُن کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار پایا گیا۔ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کرکے ری ماڈل کیا گیا، جس کے بعد آئی سی سی لیب میں فاسٹ بولر کا باضابطہ ٹیسٹ ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ کو بڑی راز داری میں کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوایا گیا ہے، پاکستانی کوچز پرامید ہیں کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار پائے گا۔ باضابطہ ٹیسٹ سے پہلے کرائے جانے والے 2 ٹیسٹوں میں محمد حسنین کا ایکشن 15 ڈگری کے اندر پایا گیا، جس کے باعث بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کا قومی امکان ہے۔                                                                                                                         
وقت اشاعت : 04/06/2022 - 12:02:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :