اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے بھارت کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہوگا: شعیب اختر

بھارتی ٹیم اس بار مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ آئیگی،پاکستان کو دوسری بولنگ کرنی چاہیے کیونکہ میلبورن کی پچ تیز گیند بازوں کو باؤنس فراہم کرتی ہے: سابق سپیڈ سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 جون 2022 13:41

اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے بھارت کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہوگا: شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جون 2022ء ) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت اس سال آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف مناسب منصوبہ لے کر آئے گا۔ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دونوں فریقین کا ٹکراؤ ہوا تھا، جہاں پاکستان نے مکمل آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کشیدہ سیاسی حالات نے دونوں فریقوں کو صرف میگا ایونٹس میں ایک دوسرے سے کھیلنے پر مجبور کیا ہے۔ اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلے سے پہلے اب ہندوستان اور پاکستان ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارتی ویب سائٹ ’سپورٹس کیڈا‘ پر بات کرتے ہوئے اختر نے کہا کہ ہندوستان اس بار مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ آئے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے لیے اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب میچ کے نتائج کی پیشن گوئی کرنا کافی مشکل ہے لیکن پاکستان کو دوسری بولنگ کرنی چاہیے کیونکہ میلبورن کی پچ تیز گیند بازوں کو باؤنس فراہم کرتی ہے۔ شعیب اختر نے یہ بھی بتایا کہ آسٹریلیا میں بھی ہجوم زیادہ ہوگا جس کی اکثریت ہندوستانی طرف سے ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ اس بار بھیڑ زیادہ ہو گی۔ میلبورن میں تقریباً 150,000 شائقین میچ لائیو دیکھیں گے۔ جن میں سے 70,000 ہندوستانی سپورٹرز ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 05/06/2022 - 13:41:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :