انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں نیپال کی پوری ٹیم صرف 8 رنز پر ڈھیر ہوگئی،یو اے ای نے سات گیندوں پر ہدف پورا کرلیا

اتوار 5 جون 2022 15:05

انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں نیپال کی پوری ٹیم صرف 8 رنز پر ڈھیر ہوگئی،یو اے ای نے سات گیندوں پر ہدف پورا کرلیا
بانگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2022ء) انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں یو اے ای کے خلاف نیپال کی پوری ٹیم صرف 8 رنز پر ڈھیر ہوگئی،یو اے ای کو 9 رنز کا ہدف 7 گیندوں پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپال ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8.1 اوورز میں صرف 8 رنز بناسکی اور یو اے ای کو 9 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 7 گیندوں پر حاصل کرلیا۔یو اے ای نے باآسانی 10 وکٹوں سے میدان مارا اور نیپال کی 6 بیٹرز بغیرکوئی رن بنائے آئوٹ ہوئیں ماہیکا گور نے 4 اوورز میں 2 رنز دے کر5 وکٹیں اٴْڑائیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچز کروائے جارہے ہیں ٹاپ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
وقت اشاعت : 05/06/2022 - 15:05:06