جو روٹ ،سچن ٹنڈولکر کا زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے: مارک ٹیلر

جو روٹ کے پاس کم از کم پانچ سال باقی ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ٹنڈولکر کا ریکارڈ بہت قابل حصول ہے: سابق آسٹریلین کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 جون 2022 12:24

جو روٹ ،سچن ٹنڈولکر کا زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے: مارک ٹیلر
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جون 2022ء ) آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ سابق برطانوی کپتان جو روٹ کے پاس سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کا موقع ہے حالانکہ انگلش بلے باز ابھی بھی ہندوستانی لیجنڈری بیسٹمین سے تقریباً 6000 کم ہے۔ 31 سالہ روٹ 10000 ٹیسٹ رنز بنانے والے 14ویں بلے باز بن گئے ، ان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو لارڈز میں پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنانے والے سچن ٹنڈولکر کے پاس سب سے زیادہ 15921 ٹیسٹ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ مارک ٹیلر نے سکائی سپورٹس کو بتایا کہ جو روٹ کے پاس کم از کم پانچ سال باقی ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ٹنڈولکر کا ریکارڈ بہت قابل حصول ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے 18 مہینوں سے دو سالوں کے دوران جو روٹ کو کیریئر کی بہترین فارم میں دیکھا ہے ،وہ اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں ہیں، اس لیے اگر وہ صحت مند رہے تو ان کے لیے 15000 رنز بنانے کا موقع ہے۔

(جاری ہے)

اس سال انگلینڈ کی کپتانی سے دستبردار ہونے والے جو روٹ اپنے سابق ساتھی ایلسٹر کک کے بعد 10000 ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/06/2022 - 12:24:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :