یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 16جون سے امریکا میں شروع ہوگا، ٹائیگروڈز کا حصہ نہ لینا کا فیصلہ

جمعہ 10 جون 2022 15:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2022ء) امریکی گالف ایسوسی ایشن (یو ایس جی اے ) کے زیر اہتمام یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 122 واں ایڈیشن 16جون سے امریکا میں شروع ہوگا۔امریکی گالفر ٹائیگر وڈز نے یو ایس اوپن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم آئندہ ماہ 150ویں سینٹ اینڈریوز برٹش اوپن چیمپئن شپ میں کھیلنے کے لیے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹائیگر ووڈز نے کہا کہ یو ایس اوپن انتظامیہ کو اس حوالے سے پہلے ہی مطلع کردیا تھا، گالف کے بڑے ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے مجھے مزید وقت درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ 14 جولائی سے شروع ہونے والے سینٹ اینڈریوز برٹش اوپن میں کھیلنے کی تیاری کر رہا ہوں۔ ٹائیگر ووڈز نے گزشتہ سال فروری 2021 ء میں کار حادثے کے بعد اپنی دائیں ٹانگ کی سرجری کے بعد حیرت انگیز طور پر گالف کورٹ میں واپسی کی تھی۔انہوں نے آگسٹا نیشنل اور سدرن ہلز پی جی اے میں اپنے کیرئیر کی تیسری بری پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے 15 مرتبہ کے چیمپئن نے تیسرے رائونڈ کے بعد گزشتہ ماہ پی جی اے چیمپئن شپ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ یو ایس اوپن 16 جون سے شروع ہو رہی ہے۔
وقت اشاعت : 10/06/2022 - 15:36:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :