معین علی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے بے تاب

آل راؤنڈر نے ایک بار پھر سفید کٹ جسم پر سجانے کی خواہش ظاہر کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 جون 2022 11:32

معین علی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے بے تاب
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2022ء ) انگلش آل راؤنڈر معین علی پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے کے خواہاں ہیں۔ انگلش آل رآنڈر معین علی نے پاکستان کے دورے پر ٹیسٹ میچز میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی، انھوں نے کہا کہ اگر انگلینڈ نے مجھ سے اس دورے میں شرکت کا پوچھا تو میں ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس بھی لے سکتا ہوں۔ معین علی اپنے آبائی وطن کیخلاف طویل فارمیٹ کے میچز کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، 64 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے معین علی نے گزشتہ ستمبر میں طویل فارمیٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا تھا تاہم اب وہ نئے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے کیویز کیخلاف حالیہ سیریزمیں اثرات دیکھنے پر فیصلہ تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں، دوران کمنٹری انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ رواں برس موسم سرما میں پاکستان کا دورہ کرنے کو بھی تیار ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میک کولم نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ وائٹ بال کی کرکٹ تک محدود ہونے والے اسٹارز کو واپس ٹیسٹ کرکٹ میں لانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی محدود اوورز کے فارمیٹ میں اچھا پرفارم کررہا ہے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دے سکتا ہے، انھوں نے اس حوالے سے عادل رشید اور معین علی سے بات کرنے کو کہا تھا جس کے فوری جواب میں دونوں پلیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا عندیہ دے دیا تھا۔
وقت اشاعت : 13/06/2022 - 11:32:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :