آسٹریلیا کی ایمیزون دستاویزی فلم پاکستان کے تاریخی دورے کو بھی ڈاکیومنٹری کا حصہ بنائے گی

آسٹریلوی اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کی پاکستان واپسی اور پیٹ کمنز کا آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر ابھرنا پوری دستاویزی فلم کا مرکز ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 جون 2022 16:04

آسٹریلیا کی ایمیزون دستاویزی فلم پاکستان کے تاریخی دورے کو بھی ڈاکیومنٹری کا حصہ بنائے گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جون 2022ء ) کرکٹ آسٹریلیا کی ایمیزون دستاویزی فلم کے نئے سیزن میں ان کے تاریخی دورہ پاکستان کو دکھایا جائے گا۔ دستاویزی فلم کا پہلا ایڈیشن، جس کا عنوان ’’دی ٹیسٹ‘‘ تھا، 2018/19 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں آسٹریلیا کے کرکٹ سمر کا احاطہ کیا گیا تھا جس میں ان کی ایشز فتح پر بنیادی توجہ دی گئی تھی۔ اس بار اگرچہ، دستاویزی فلم کا بنیادی تھیم کینگروز ٹیم کا پاکستان کا تاریخی دورہ ہے کیونکہ اس نے 1998ء کے بعد پاکستان کے اپنے پہلے دورے میں ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے جیت درج کی تھی۔

آسٹریلوی اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کی پاکستان واپسی اور پیٹ کمنز کا آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر ابھرنا پوری دستاویزی فلم کا مرکز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمیزون کیمرہ عملہ بشمول پروجیکٹ کے اہم سینماٹوگرافر سکواڈ کے ساتھ پاکستان کے دورے پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

دستاویزی فلم ابھی تک جاری ہے جس میں آسٹریلیا کا سری لنکا کا موجودہ دورہ بھی اس منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

یہ انکشاف ہوا ہے کہ دستاویزی ٹیم آسٹریلیا میں واپس کھلاڑیوں کے انٹرویوز کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ وہ پہلے ہی جاری سیزن میں زیادہ تر مواد حاصل کر چکے ہیں۔ دستاویزی فلم کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے لیکن امید ہے کہ اسے اگلے سال کے شروع میں ریلیز کیا جائے گا۔ دستاویزی فلم کا پہلا ایڈیشن جس میں 2018/19ء کے سیزن کا احاطہ کیا گیا تھا مارچ 2020ء میں جاری کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/06/2022 - 16:04:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :