پنجاب حکومت نے پی ایس ایل 7 اور ہوم سیریز پر 2.17 ارب روپے خرچ کیے

لاہور میں آسٹریلیا سیریز کے انتظامات پر 330 ملین خرچہ آیا، پنڈی ٹیسٹ کے انتظامات پر 50 ملین، ون ڈے ،واحد ٹی ٹونٹی پر 100 ملین ،لاہور میں پی ایس ایل 7 میچز پر 500 ملین، نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021ء پر30 ملین ، جنوبی افریقی ٹیم کی میزبانی پر110 ملین،پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی پر66 ملین ،رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کیلئے 747 ملین روپے ادائیگی ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 جون 2022 16:19

پنجاب حکومت نے پی ایس ایل 7 اور ہوم سیریز پر 2.17 ارب روپے خرچ کیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جون 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو بحال کیا اور اس کا آغاز ہوم سرزمین پر پی ایس ایل کی میزبانی سے ہوا۔ اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس سب کو یقینی بنانے کے لیے 2.17 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے صرف لاہور میں آسٹریلیا سیریز کے دوران سکیورٹی لائٹس، ٹاورز اور تاروں، جنریٹرز کے لیے ایندھن، ٹرانسپورٹیشن، سکیورٹی کیمرے، واک تھرو گیٹس، ٹینٹ، کرسیاں، کھانے اور ریفریشمنٹ کے انتظامات پر 330 ملین روپے خرچ کیے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران اسی طرح کے انتظامات پر 50 ملین خرچ کیے گئے جبکہ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 100 ملین خرچ کیے گئے۔

(جاری ہے)

معلومات میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچز کے انعقاد کے انتظامات پر 500 ملین روپے خرچ کیے گئے۔ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021ء پر پنجاب حکومت کو کل خرچہ 30 ملین روپے آیا تھا ۔ جنوبی افریقی ٹیم کی میزبانی کے لیے تقریباً 110 ملین روپے کا حوالہ دیا گیا تھا جبکہ صوبے میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کے لیے 66 ملین روپے ادا کیے گئے۔ ان تقریبات کے دوران پاکستان رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کے لیے 747 ملین روپے ادا کیے گئے۔
وقت اشاعت : 18/06/2022 - 16:19:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :