اس سال پاک بھارت ورلڈ کپ میچ سے پہلے کوئی پیشن گوئی نہیں کروں گا: ہربھجن سنگھ

روایتی حریف رواں سال 23 اکتوبر کو میلبورن کے تاریخ گراؤنڈ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 19 جون 2022 15:13

اس سال پاک بھارت ورلڈ کپ میچ سے پہلے کوئی پیشن گوئی نہیں کروں گا: ہربھجن سنگھ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2022ء ) سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پیشگوئی کرنے سے گریز کردیا۔ گزشتہ سال دبئی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میچ سے قبل 41 سالہ سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے بڑھکیاں مارتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت کو واک اوور دیدے کیونکہ وہ انہیں ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

سٹار سپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا کوئی مقصد نہیں، آپ ہمیں واک اوور دیں، آپ دوبارہ کھیلیں گے ہار جائیں گے، کیونکہ ہمارا سکواڈ انتہائی مضبوط ہے۔ اسی میچ میں گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈکپ میں بابر الیون کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کی ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا جب کہ میچ کے بعد محمد عامر اور شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخ گراؤنڈ روایتی حریف آئی سی سی کے ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔                                                                                                                           
وقت اشاعت : 19/06/2022 - 15:13:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :