سابق سری لنکن کرکٹر روشن ماہنامہ کی پیٹرول کیلئے قطار میں لگے لوگوں کی چائے اور بن سے خدمت

قطاریں دن بہ دن لمبی ہوتی جا رہی ہیں، قطاروں میں رہنے والے لوگوں کی صحت کو بہت سے خطرات لاحق ہوںگے، براہِ کرم، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، مناسب مشروبات، کھانا ساتھ لائیں، اگر آپکی طبیعت ٹھیک نہیں تو اپنے قریب ترین شخص سے رابطہ کریں: ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 جون 2022 12:56

سابق سری لنکن کرکٹر روشن ماہنامہ کی پیٹرول کیلئے قطار میں لگے لوگوں کی چائے اور بن سے خدمت
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2022ء ) سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر روشن ماہنامہ نے دارالحکومت کولمبو کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنے والے لوگوں کو چائے اور بن پیش کیے جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں ۔ سری لنکا آزادی کے بعد اپنے بدترین مالی بحران سے نبرد آزما ہے اور ہر جگہ ایندھن اور خوراک کی شدید قلت ہے، ملک کے وزیر توانائی نے اعلان کیا کہ ایندھن کا ذخیرہ پانچ دنوں میں ختم ہو جائے گا جس کے بعد پیٹرول پمپس پر قطاریں لگ گئیں۔

لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کی جستجو میں ورلڈ کپ 1996ء جیتنے والے 56 سالہ سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر روشن ماہنامہ نے چند رضاکاروں کے ساتھ پیٹرول پمپمس پر انتظار کرنے والے لوگوں کو چائے اور بن پیش کیے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے آج شام کمیونٹی میل شیئر کی، پیٹرول کی قطاروں میں کھڑے لوگوں کے لیے چائے اور بن پیش کیے، قطاریں دن بہ دن لمبی ہوتی جا رہی ہیں اور قطاروں میں رہنے والے لوگوں کی صحت کو بہت سے خطرات لاحق ہوں گے‘۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’براہِ کرم، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، مناسب مشروبات اور کھانا ساتھ لائیں اور اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو، اپنے قریب ترین شخص سے رابطہ کریں اور مدد طلب کریں یا 1990 پر کال کریں‘۔
وقت اشاعت : 20/06/2022 - 12:56:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :