حسن علی کی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

قومی پیسر اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حسین نظاروں کی سٹوریز شیئر کررہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 جون 2022 13:38

حسن علی کی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2022ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز اس وقت بالکل فری ہیں ، مین ان گرین کی اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے، ایسے میں کچھ ٹیسٹ کرکٹرز انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کے حسین نظاروں کے بڑے دلدادہ ہیں، ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں شمالی علاقوں کی سیرو تفریح پر ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حسین نظاروں کی سٹوریز شیئر کررہے ہیں۔
                                                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 20/06/2022 - 13:38:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :