جیسن روئے نے پی ایس ایل کے بعد آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی

میں نے گھر پر کچھ وقت گزارنے کیلئے آئی پی ایل کو چھوڑ دیا اور اس نے میرے دماغ اور جسم کو تروتازہ کیا: برطانوی بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جون 2022 14:56

جیسن روئے نے پی ایس ایل کے بعد آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جون 2022ء ) انگلینڈ کے شاندار اوپننگ بلے باز جیسن رائے نے اس سال کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اپنی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی اور ان چیلنجوں کا اشتراک کیا جن سے وہ نمٹ رہے تھے۔ روئے نے پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار فارم دکھائی ۔ جیسن روئے نے 6 میچوں میں 50.5 کی اوسط اور 170.22 کے سٹرائیک ریٹ سے 303 رنز بنائے ۔

یارکشائر پوسٹ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے جیسن روئے نے بتایا کہ وہ واقعی اس تجربے سے لطف اندوز نہیں ہو رہے تھے کیونکہ ذاتی طور پر وہ خود کو دبا ہوا محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میرے ساتھ چیزیں ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھیں، میں ایک عجیب جگہ پر تھا کیونکہ میں اچھی کرکٹ کھیل رہا تھا لیکن میں خود سے لطف اندوز نہیں ہو رہا تھا، میں خوش نہیں تھا اور یہ صرف ایک تاریک وقت تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ سالوں کے بعد گھر آنے اور تھوڑی دیر کے لیے نارمل زندگی گزارنے کے لیے یہ صرف دو مہینے تھے، کافی مہینے میں دور رہا پھر 50 دن کے ہوٹل میں قرنطینہ ،پھر جنوری میں میرا بچہ پیدا ہوا اور اس سے دور رہنا میرے لئے بہت مشکل ہو رہا تھا۔ بعد میں روئے کو گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل کیا لیکن اس نے بائیو ببل تھکاوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو چھوڑنے کا انتخاب کیا اور کہا کہ وہ خود کو دوبارہ متحرک کرنا چاہتے ہیں اور کرکٹ سے وقفہ چاہتے ہیں۔

ٹاپ فلائٹ انگلش بلے باز نے محسوس کیا کہ اسے کھیل سے اپنا جذبہ اور محبت واپس حاصل کرنے کے لیے سانس لینے کی جگہ درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گھر پر کچھ وقت گزارنے کے لئے آئی پی ایل کو چھوڑ دیا اور اس نے میرے دماغ اور جسم کو تروتازہ کیا، لہذا اب یہاں آ کر اچھا لگا ،یہ ایک اچھا احساس ہے کہ کھیل سے دوبارہ محبت ہو جائے۔
وقت اشاعت : 22/06/2022 - 14:56:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :