افغان سپنر راشد خان کا زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان، شاہد آفریدی سے بھی ساتھ دینے کی اپیل

لیگ سپنر نے زلزلے سے متاثر لوگوں کیلئے 2 ملین افغان افغانی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل موقع پر متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ ہوں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 جون 2022 13:29

افغان سپنر راشد خان کا زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان، شاہد آفریدی سے بھی ساتھ دینے کی اپیل
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جون 2022ء ) افغانستان کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ افغان لیگ سپنر راشد خان نے زلزلے سے متاثر لوگوں کیلئے 2 ملین افغان افغانی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل موقع پر متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ ہوں۔
سٹار کرکٹر نے فنڈ ریزنگ شروع کی اور شاہد آفریدی سمیت دنیا بھر کے ساتھی کرکٹرز کو سپورٹ کے لیے نامزد کیا۔

(جاری ہے)

راشد خان مسلسل دنیا بھر کے لوگوں سے آزمائش کی گھڑی میں اپنے ملک کا ساتھ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی ہے، زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلہ کے نتیجے میں اب تک ایک افراد سے زائد افراد کی اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ امریکی جیولوجیکل کے مطابق 6 اعشاریہ ایک شدت کے آنے والے زلزلے کا مرکز افغان شہر خوست سے 27 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 31 میل تھی۔                                                             
وقت اشاعت : 23/06/2022 - 13:29:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :