عادل رشید حج کیلئے بھارت کے خلاف سیریز سے دستبردار

کافی عرصہ سے جانے کا سوچ رہا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا، اپنی اہلیہ کے ہمراہ جارہا ہوں اور دو ہفتے قیام کروں گا: لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 جون 2022 12:12

عادل رشید حج کیلئے بھارت کے خلاف سیریز سے دستبردار
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جون 2022ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر عادل رشید حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز اور ٹی انگلینڈ کے ٹونٹی بلاسٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لیگ سپنر کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر سے چھٹی مل گئی ہے، عادل رشید بھارت کے علاوہ ٹونٹی بلاسٹ کے آخری مرحلے میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق عادل رشید ہفتہ کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگے اور توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل جولائی کے وسط میں واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ "میں کافی عرصہ سے جانے کا سوچ رہا تھا لیکن مجھے وقت کی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا۔” عادل رشید نے کہا کہ میں نے انگلش کرکٹ بورڈ اور یارکشائر سے اس بارے میں بات کی اور انہوں نے مجھے فورا اجازت دے دی، انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جارہا ہوں اور دو ہفتے قیام کروں گا۔
                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 24/06/2022 - 12:12:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :