نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی : رمیز راجہ

مجھے شروع سے ہی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ ٹیم چلی گئی، پھر انگلینڈ نے انکار کیا، یہ ہمارا ایک بمپر سیزن ہوگا، آسٹریلیا کا دورہ کامیاب ترین رہا، ویسٹ انڈیز کا آنا کامیابی ہے: چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 جون 2022 17:51

نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی : رمیز راجہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جون 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کا 15 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے، اکتوبر میں پاکستان جونیئر لیگ شروع کر رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ 30 کمپنیوں نے جونیئر لیگ کی 6 فرنچائزز کیلئے دلچسپی ظاہرکی ہے، ہمیں دیگر ممالک کے بورڈز سے بھی جونیئر لیگ سے متعلق اچھا رسپانس ملا ہے، میرے لیے جونیئر پراجیکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ ٹیم چلی گئی اور پھر انگلینڈ نے انکار کیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ہمارا ایک بمپر سیزن ہوگا، ہم نے اپنا بھرپور دفاع کیا، نیوزی لینڈ ٹیم واپس آرہی ہے، بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرانے کے بعد فرق پڑا، ہمارے کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں اوپر آئے، قومی کرکٹرز کو آئی سی سی ایوارڈز ملے، آسٹریلیا کا دورہ کامیاب ترین رہا، ویسٹ انڈیز کا آنا کامیابی ہے۔                                                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 24/06/2022 - 17:51:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :