پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کیلئے تیاریاں تیز کردیں

جمعہ 24 جون 2022 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سال اکتوبر میں تجویز کردہ پاکستان جونیئر لیگ کیلئے تیاریاں تیز کرتے ہوئے ندیم خان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بھی ہیں، پاکستان جونیئر لیگ کیلئے انہیں اضافی چارج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ، انڈر 19 کرکٹرز کیلئے ’پاکستان جونیئر لیگ‘ اس سال اکتوبر میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایونٹ کی 6 فرنچائز ٹیموں کی فروخت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں 30 اداروں نے ٹیمیں خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے مطابق ان 30 میں 4 پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز بھی ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کیلئے مختلف بورڈز سے رابطے میں ہے، انگلینڈ سمیت متعدد بورڈز نے اس سلسلے میں مثبت جواب دیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/06/2022 - 23:40:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :