پشاور زلمی اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا بڑا اعلان

پشاور زلمی بیرون ملک ٹرائلز کا اعلان کرنیوالی پہلی پی ایس ایل فرنچائز بن گئی ،پشاور زلمی نے برطانیہ اور یورپ میں اوورز سیز ٹرائلز کا اعلان کردیا لیجنڈ انضمام الحق، ہاشم آملہ، جیمز فوسٹر، محمد اکرم اور وہاب ریاض بیرون ملک پشاور زلمی ٹرائلز کاحصہ ہوں گے ،برطانیہ میں پشاور زلمی کے ٹرائلز کا آغاز 28 جون کو ہوگا

ہفتہ 25 جون 2022 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی بیرون ملک ٹرائلز کا اعلان کرنیوالی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی۔ پشاور زلمی برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کرے گی۔

پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پشاورزلمی پاکستان کے بعد بیرون ملک بھی چھپے ٹیلنٹ کو تلاش کرے گی یہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں اور کرکٹرز کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے لیجنڈ انضمام الحق، ہاشم آملہ، جیمز فوسٹر، محمد اکرم اور وہاب ریاض بیرون ملک پشاور زلمی ٹرائلز کاحصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے اوورسیز کرکٹ ٹرائلز کا پہلا مرحلہ اٹھائیس جون سے بائیس جولائی تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد ہو گا۔

لندن، برمنگھم، لیسٹر، گلاسگو اور دیگر شہروں میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائیگااوور سیز ٹرائلز کے بعد بننے والی پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال 'کون بنے گا کے پی کا چیمپین ' ایونٹ میں شریک ہوگی ۔دنیا کے پچیس ممالک میں پشاور زلمی کے گلوبل کلبز رجسٹر اور گلوبل زلمی کا حصہ ہیں۔ ان کلبز میں بیرون ملک پاکستانی اور کرکٹرز ان ایکشن ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 15:15:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :