پیٹرا کویٹووا اور جلینا اوسٹاپینکو ایسٹبورن اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 25 جون 2022 15:50

ایسٹبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) پیٹرا کویٹووا اور جلینا اوسٹاپینکو نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ایسٹبورن اوپن کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے برازیل کی بیٹرز ہداد مایا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 4-6 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں لٹویا کی جلینا اوسٹاپینکو نے اٹلی کی کمیلا گریگوری کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 15:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :