ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا

ہفتہ 25 جون 2022 16:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (کل) پیر سے انگلینڈ میں شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد و خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، مینز سنگلز میں نوواک جوکووچ اور ویمنز سنگلز میں ایشلی بارٹی ٹائٹل کا دفاع کریں گی، میگا ایونٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے، سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے کورٹ میں اتریں گے اور مینز سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کریں گے، جوکووچ اب تک ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے ہیں، خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سابق عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی ٹائٹل کا دفاع کریں گی، اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں کروشیا کے نیکولا میکٹچ اور میٹ پیوچ جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں بیلجیم کی ایلیز مرٹینز اور تائیوان کی ہیش سو وائی ٹائٹل کا دفاع کریں گی، آرگنائزرز کے مطابق ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں ریکارڈ 11.1 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح سال کے تیسرے گرینڈ سلیم میں مجموعی طور پر40.3 ملین پائونڈ کی انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی، ٹورنامنٹ 11 جولائی کو اختتام پزیر ہوگا، واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وباء کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا تھا�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 25/06/2022 - 16:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :