ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، ایڈم ہوس کی دھواں دھار سنچری،برمنگھم بیئرز نے ورسٹرشائر کو زیر کرلیا

ہفتہ 25 جون 2022 19:53

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2022ء) جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایڈم ہوس کی دھواں دھار سنچری کی بدولت برمنگھم بیئرز کی ٹیم نے ورسٹرشائر کائونٹی کو 144 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیدی، ایڈم ہوس نے صرف 53 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تیرہ چوکے اور چار چھکے شامل تھے، اس سنچری کی بدولت ایڈم ہوس بیئرز کی جانب سے دو سنچریاں سکور کرنے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ورسٹرشائر نے ٹاس جیت کر پہلے برمنگھم بیئرز کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا ڈالے جس میں ایڈم ہوس کے 110 ناٹ آئوٹ اور موسلے کے 53 رنز نمایاں تھے ، ورسٹر شائر کی جانب سے ایڈم فینچ نے تین، سٹینلے اور برائون نے دو دو جبکہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

جواب میں ورسٹر شائر کی ٹیم 15.3 اوورز میں صرف 84 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ 144 رنز کے بڑے فرق سے ہار گئی، ورسٹرشائر کی جانب سے کولن مینرو سب سے نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 34 رنز بنائے جبکہ کاشف علی سترہ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، برمنگھم بیئرز کی جانب سے ڈینی بریگز نے چار، اولے سٹون اور لینٹوٹ نے دو دو جبکہ مائلز اور موسلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ایڈم ہوس کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 19:53:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :