راولپنڈی کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ شیڈول جا ری

ہفتہ 25 جون 2022 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) راولپنڈی کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ شیڈول جا ری کر دیا گیا۔ ترجما ن پی سی بی کے مطا بق دورہ سری لنکاکی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ ہفتہ کو اسلام آباد میں جمع ہوا، جہاں وہ سات روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران قومی اسکواڈ 26 جون سے یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم 27 جون کو تربیتی کیمپ جوائن کریں گے۔ کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف نائب کپتان محمد رضوان، اظہر علی اور شان مسعود تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، یہ تمام کھلاڑی سری لنکا روانگی سے قبل قومی اسکواڈ کو لاہور میں جوائن کریں گے۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 22:23:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :