چھٹا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال :کراچی باسکٹ بال کلب اور ممبا اسکواڈ نے فتح سمیٹ لی

ہفتہ 25 جون 2022 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ ایسوسی ایشن اور عیسیٰ لیبارٹریز کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کورٹ کراچی پر جاری "چھٹا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2022؁ء "میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل اسٹریٹ بالرز باسکت بال کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 46کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے اسد امام 18،دانیال احمد 15اور زین تنویر نے 11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عمر خواجہ16،سمیر خان13اور یعوقب خان نے 8باسکٹ اسکور کئے ،کھیلے گئے دوسرے میچ میں ممبا اسکواڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی کولٹس باسکٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 39کے مقابلے میں 56باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے مصطفی خان نے 4تھری پوائنٹرز کی مدد سے 26،محمد حارث 18اور حماد خان نے 9باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،زاہد ملک ،عامر شریف اور عدنان صالحین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز راج کمار ،نعیم احمد ،ممتاز احمد ،عثمان خان اور مائیکل ٹرنر تھے ۔میچ سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ڈسٹرکٹ سائوتھ کی سیکریٹری اطلاعات نائمہ بریڑو سے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان ،سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی اور محمد ارشد بھی موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 23:26:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :