چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی

فائنل میچ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے، آصف باجوہ کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 25 جون 2022 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی۔وہ پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پر انکے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر,اولمپیئن ریحان بٹ اور اولمپیئن محمد ثقلین بھی موجود تھے۔

چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے حوالے سے سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک کی ٹاپ دس ہاکی کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول پرملک کی تمام کلبز نے حصہ لیا، دوسرے مرحلے میں تمام ڈسٹرکٹس کی فاتح کلبز نے ڈویڑنل چیمپئن شپ میں حصہ لیا،تیسرے مرحلے میں تمام ڈویڑنز کی چیمپئن کلبز صوبائی کلب چیمپئن شپ کا حصہ بنیں گی۔

(جاری ہے)

یہ مقابلے ستائئس جون سے ہوں گے۔صوبائی چیمپئن شپ کی دس کلبز کی ٹیمیں قومی کلب چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔قومی کلب چیمپئن شپ میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی دودو ٹیمیں حصہ لیں گی۔بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت کی ایک ایک ٹیم چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔پورے ملک میں بیک وقت انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کروائی گئی۔728 ہاکی کلبز نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا.پہلا مرحلہ 15 سے 25 مئی تک تمام ڈسٹرکٹس تک کھیلا گیا .چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا قومی مرحلہ 14 سے 23 جولائی تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا۔

تیسرے مرحلے میں ڈویڑنز کی چیمپئن کلبز صوبائی کلب چیمپئن شپ کا حصہ بنیں گی.صوبائی چیمپئن شپ سے دس کلبز کی ٹیمیں قومی انٹرکلب چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔قومی انٹر کلب چیمپئن شپ میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی دودو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت کی ایک ایک ٹیم چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔فائنل میچ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔آرمی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پی ایچ ایف کو کہا گیا ہے اس چیمپئن شپ کو سالانہ کلینڈر میں شامل کیا جائے .اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرمی چیف اور پوری پاک آرمی کے شکر گذار ہیں۔ فیصل آباد سے ایک چھوٹے سے گاؤں کے کے 252 ہاکی کلب کی ٹیم جیت کر آئی ہے۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 23:52:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :