ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ایک بار پھر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کریں گے

ہفتہ 25 جون 2022 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلکڈکپ کیلئے ایک بار پھر سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی تھی، کوشش ہوگی کہ میتھیو ہیڈن کو ٹیم سے منسلک کریں۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کو سمجھنے کیلئے کرکٹرز کو ماحول فراہم کریں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جولائی میں آسٹریلیا سے پچز کیلئے مٹی پہنچ جائے گی، جسے 107 گراؤنڈز میں منتقل کیا جائے گا جبکہ کلب کرکٹ کی بہتری کے لئے پچز میں مصنوعی گھاس دبئی سے لگوائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 23:53:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :