کائنات امتیاز کی شوہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اتوار 26 جون 2022 13:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) پاکستان ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز کی شوہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

کائنات امتیاز ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیر پر ہیں، انہوں نے باشو ویلی اسکردو میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات نے پہلے شوہر کی بولنگ پر زور دار شاٹس کھیلے اور ایک گیند پر چھکا بھی لگایا۔جب کائنات کے شوہر کی بیٹنگ کی باری آئی تو کائنات نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔
وقت اشاعت : 26/06/2022 - 13:55:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :