شجرعباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا

اتوار 26 جون 2022 13:55

الماتے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) پاکستان کے شجر عباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔قازقستان کے شہر الماتے میں منعقدہ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجرعباس نی100 میٹر ریس میں سونے کا تمغہ جیتا، شجر عباس نے مقررہ فاصلہ 10 اعشاریہ چار ایک سکینڈز میں طے کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 1500 میٹر میں سہیل عامر نے سلور میڈل اپنے نام کیا جب کہ 400 میٹر ریس میں عبدالمعید کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
وقت اشاعت : 26/06/2022 - 13:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :