ویرات کوہلی کی جو روٹ کا انداز کاپی کرنے کی کوشش ناکام، ویڈیو وائرل

کوہلی کو بیٹ بیلنس کرنے کی بجائے کارکردگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صارفین

اتوار 26 جون 2022 13:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی انگلش بلے باز جو روٹ کا انداز کاپی کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انگلش بلے باز جو روٹ کا انداز کاپی کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں وکٹ پر مہارت کے ساتھ بیٹ کا توازن برقرار رکھا تھا تاہم جب ویرات کوہلی نے جب بلے کو کریز پر بیلنس کرنے کی کوشش کی تو وہ ناکام رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ اسی طرح سنچریاں بھی کاپی کرلو۔ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ کوہلی کو بیٹ بیلنس کرنے کی بجائے کارکردگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ انگلش بلے باز جو روٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جوروٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو واضح لگے گا کہ ان کا ’بلا‘ زمین پر بغیر کسی سہارے کے کھڑا ہے اور روٹ بلا اس وقت تھامتے ہیں جب کائل جیمیسن بولنگ کروانے کے لیے قریب پہنچتے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/06/2022 - 13:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :